• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران نے بھارت کو گیس فیلڈ منصوبے سے بھی نکال دیا


ریلوے لائن کے بعد ایران نے بھارت کو گیس فیلڈ منصوبے سے بھی فارغ کردیا۔

روسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فرزاد بی گیس فیلڈ کے لیے بھارتی کمپنی سے بات چیت ہو رہی تھی۔ اب گیس فیلڈ کا یہ منصوبہ ممکنہ طور پر چین کو مل سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق چین اور ایران کےدرمیان 400 ارب ڈالر مالیت کے 25 سالہ سرمایہ کاری منصوبے پر بات چیت جاری ہے۔

اس سے قبل ایران نے فنڈز میں تاخیر کرنے پر بھارت کو چاہ بہار ریل پراجیکٹ سے الگ کر تے ہوئے اپنے طور پر ریل لائن کی تعمیر کا فیصلہ کیا تھا۔

بھارت اور ایران کے درمیان 4 سال قبل یہ معاہدہ طے پایا تھا جس کے تحت افغانستان کی سرحد کے ساتھ چاہ بہار سے زاہدان تک ریلوے لائن کی تعمیر ہونا ہے۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ پورا پراجیکٹ مارچ 2022ء تک مکمل ہوگا اور ایران اس ریلوے لائن کو بھارت کے بغیر مکمل کرے گا۔

تازہ ترین