• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہارن بجاؤ، حکمران جگاؤ، تحریک شروع، اسلام آباد، ملک بھر کے تاجروں کا مظاہرہ، سیکڑوں گاڑیوں کے قافلے

ہارن بجاؤ، حکمران جگاؤ، تحریک شروع، اسلام آباد، ملک بھر کے تاجروں کا مظاہرہ


اسلام آباد(نمائندہ جنگ،نیوز ایجنسیاں) حکومت کی معاشی پالیسیوں، کسادبازاری، مہنگائی اور کاروبار دشمن اقدامات کیخلاف تاجروں نے ہارن بجائو ، حکومت جگائوتحریک کا آغاز کر دیا ہے۔ 

لاہور اور صوبے کے دیگر شہروں سے بڑی تعداد میں تاجروں نے بسوں ، ٹرکوں، ویگنوں اور گاڑیوں کے قافلوں میں دارالحکومت کا ر خ کیا۔تاجروں نے مختلف شہروں میں مظاہرے بھی کئے۔

انتظامیہ نے وزیراعظم ہائوس جانے والے راستے بند کر دیئے ، تاجر رہنمائوں نے الزام لگا یا کہ ملک سے تاجر اسلام آباد آ رہے ہیں لیکن حکومت راستوں میں رکاوٹیں کھڑی کر رہی ہے۔

لاہور سے بھی ہزاروں تاجر سینکڑوں بسوں ، ٹرکوں، ویگنوں اور گاڑیوں میں سوار ہو کر ٹھوکر نیاز بیگ سے براستہ موٹر وے ایک بڑے قافلے کی صورت میں اسلام آباد روانہ ہوئے۔ جبکہ قافلے کی روانگی سے قبل عوامی رکشہ یونین کے عہدیدار اور کارکنان اپنے سینکڑوں رکشوں کے ساتھ ٹھوکر نیاز بیگ پہنچے جہاں یونین کے صدر مجید غوری نے تاجروں کے مطالبات کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے پنجاب حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

تازہ ترین