• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشیروں کی اصلیت سامنے آنے کے بعد سلیکٹڈ وزیراعظم بے نقاب ہو چکے ہیں: نفیسہ شاہ

پیپلزپارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات نفیسہ شاہ کا کہنا ہے کہ دوہری شہریت اور بیرون ملک اثاثوں کی تفصیلات نے پنڈورا باکس کھول دیا، سلیکٹڈ وزیراعظم بے نقاب ہو چکے ہیں۔

نفیسہ شاہ نے کابینہ ارکان کی دوہری شہریت کے معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مشیروں کی اصلیت سامنے آنے کے بعد سلیکٹڈ وزیراعظم بے نقاب ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دوہری شہریت کےخلاف دعوے کرنے والے کی آدھی کابینہ دوہری شہریت کی حامل نکلی، نااہل وزیراعظم دوہری شہریت والوں کےخلاف کیا کارروائی کررہے ہیں؟

نفیسہ شاہ نے کہا کہ بیرون ممالک سے وفاداری کا حلف اٹھانے والوں کو پاکستان پر مسلط کیا گیا ہے، بیرون ملک جائیداد پر تنقید کرنے والوں کی اپنی جائیدادیں بیرون ملک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکی شہری معید یوسف کوحساس معاملات تک رسائی دینا انتہائی تشویشناک ہے، پیٹرولیم کے مشیر ندیم بابر کی پیٹرولیم کمپنیز میں شیئرز ہونا مفادات کا تصادم ہے۔

نفیسہ شاہ نے کہا کہ دو نہیں ایک پاکستان کے دعوے داروں نے دوہری شہریت کے ارکا ن کو کابینہ میں شامل کیا، حالیہ رپورٹ نے پیپلزپارٹی کے خدشات کو درست ثابت کردیا ہے۔

تازہ ترین