چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ کشمیر پر سودے بازی ہوگی نہ کبھی پیچھے ہٹیں گے۔
اسلام آباد میں خطاب کے دوران شہریار آفریدی نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر تمام سیاسی جماعتیں متفق ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیریوں پر انسانیت سوز مظالم کر رہا ہے، مقبوضہ کشمیر میں مظالم کے 74 برس ہوچکے ہیں۔
چیئرمین کشمیر کمیٹی نے مزید کہا کہ کشمیریوں نے اپنی شناخت اور پہچان پاکستان سے جوڑی ہوئی ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ ہم اپنی جان و مال دھرتی ماں پر قربان کرنے کے لیے تیار ہیں، کشمیر پر سودے بازی کبھی نہیں ہوگی۔
شہریار آفریدی نے مزید کہا کہ ہم کشمیر کاز سے کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے، ہم ذہنی طور پر ہر چیز کے لیے تیار ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی عالمی فورم پر کشمیر کا مقدمہ لڑ رہے ہیں۔
چیئرمین کشمیر کمیتی نے کہا کہ ہم عیدالاضحیٰ آزاد کشمیر میں منائیں گے اور ایل او سی پر جائیں گے۔