• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم نے ایسے پراجیکٹ کا افتتاح کیا جسکا 70 فیصد کام شہباز شریف نے مکمل کر دیا تھا، ن لیگ

’وزیر اعظم نے ایسے پراجیکٹ کا افتتاح کیا جسکا بیشتر کام شہباز شریف نے مکمل کیا‘


اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) مسلم لیگ (ن)کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطاء اللہ تارڑ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دعو یٰ کیا ہے کہ وزیراعظم نے ایسے پراجیکٹ کا افتتاح کیا جس کا 70 فیصد کام شہباز شریف نے مکمل کر دیا تھا، شہباز شریف کی حکومت 2014-18کے دوران متعدد پراجیکٹ پر کام مکمل کر چکے تھے، عثمان بزدار کے حوالے سے افواہوں کو دبانے کیلئےاس پراجیکٹ کا افتتاح کیا گیا،وزیراعلیٰ پنجاب کی کارکردگی کو سراہا گیا، پنجاب میں گورننس اور کارکردگی کو سراہا گیا۔انہوں نے کہا کہ تمام تر مسائل کا ذمہ دار عمران نیازی ہے، چینی اسیکنڈل کا ذمہ دار جہانگیر ترین ہے اسکو لندن بھگا دیا گیا، لگ بھگ 100ارب کا فائدہ جہانگیر ترین کو پہنچایا گیا،آئل کمپنیز کا منافع 70 سے100 فیصد پہنچایا گیا، جس شخص نے دہری شہریت لی ہے اس نے اس ملک کیساتھ وفاداری کا حلف اٹھایا ہے، کابینہ میں بیٹھے لوگ کہہ رہے ہیں ہمارے پاس شہریت نہیں ہم صرف وہاں کے رہائشی ہیں، یہ وہی لوگ ہیں جن کو کہا گیا تھاکہ بیرون ملک پاکستانیوں کو نوکریاں ملیں گی۔ عطا ء اللہ تارڑ نے مزید کہا کہ شہباز شریف کی بیماری کے باوجود نیب انکو بلاوجہ تنگ کر رہا ہے۔

تازہ ترین