• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہید بینظیر آباد میں درجہ حرارت 45 ڈگری رہا


پاکستان میں سب سے زیادہ درجہ حرارت شہید بینظیر آباد (نواب شاہ) میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

دارلحکومت اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان اور زیریں سندھ میں بادل خوب برسے۔

دوسری طرف ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔

شہید بینظیر آباد آج ملک کا سب سے گرم ترین مقام رہا، جہاں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

پشاور میں گزشتہ روز کی طرح آج بھی پارا 43 ڈگری ریکارڈ کیا گیا تو دوسری طرف کوئٹہ درجہ حرارت 38 تک رہا۔

اسلام آباد، کراچی اور لاہور میں درجہ حرارت 36، گلگت میں 30، سری نگر میں 32 اور لیہہ میں زیادہ سے زیادہ 11 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین