• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواجہ برادران کو نیب نے احتساب نہیں بلکہ انتقام کا نشانہ بنایا، شہباز شریف


پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ خواجہ برادران کو قومی احتساب بیورو (نیب) نے احتساب نہیں بلکہ انتقام کا نشانہ بنایا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ خواجہ برادران کے کیس میں سپریم کورٹ کا فیصلہ نیب اور نام نہاد احتساب پر فردِ جرم ہے۔

انہوں نے کہا کہ خواجہ برادران کو نیب نے احتساب نہیں بلکہ انتقام کا نشانہ بنایا تھا۔

شہباز شریف نے خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کے عزم و حوصلے کی بھی تعریف کی اور کہا کہ اُن کی استقامت اور عزم قابل تعریف ہے۔


دوسری جانب جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت علی محمد خان کا کہنا تھا کہ نیب قانون میں اصلاحات ہوجانی چاہئیں تھیں۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت نیب قانون میں اصلاحات کے لیے کام کر رہی ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رکن اسمبلی عبد القادر پٹیل نے کہا کہ یہاں بلیک میلنگ اور انتقامی کارروائی ہو رہی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ سسٹم ڈرانے دھمکانے پر ہی چل رہا ہے۔

تازہ ترین