اسلام آباد (بلال عباسی) نیب نے نارووال اسپورٹس سٹی کرپشن کیس میں لیگی رہنما احسن اقبال کیخلاف ریفرنس تیار کرلیاہے جس میں نیب تفتیشی ٹیم نے کرپشن ریفرنس میں احسن اقبال کو مرکزی ملزم نامزد کردیا،نارووال اسپورٹس سٹی کرپشن ریفرنس منظوری کیلئےچیئرمین نیب کو ارسال کردیاگیاہے۔
نیب ذرائع کے مطابق احسن اقبال نیب آرڈیننس کی دفعہ 9کے تحت کرپشن کے مرتکب ہوئے،احسن اقبال کے کرپشن میں ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد موجود ہیں،احسن اقبال نے نارووال سپورٹس سٹی منصوبے کا سکوپ بڑھا کر قومی خزانے کو نقصان پہنچایا۔