• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

7 ماہ میں 22 طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات

7 ماہ میں 22 طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات 


کراچی (اسٹاف رپورٹر) سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے ملک کے ایئرپورٹ پر پرندوں کو بھگانے کے لیے موثر انتظامات نہ ہونے سےطیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات بڑھ گئے ہیں،سات ماہ میں بائیس طیاروں سے پرندے ٹکرائے ،ایک سال میں پرندے ٹکرانے سے پی آئی اے کے 18 طیارے بری طرح متاثر ہوئے جن میں بوئنگ777 اور ایئر بس 320 شامل ہیں۔ملک کے مختلف ایئرپورٹس پر طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے ۔تفصیلات کے مطابق کراچی اور لاہور میں جہازوں سے پرندوں کے ٹکرانے کے سب سے زیادہ واقعات رونما ہوئے ہیں۔7ماہ کے دوران پی آئی اے کے 22 سے زائد طیاروں سے پرندے ٹکرائے۔

تازہ ترین