بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی ہٹ دھرمی امریکا سے تعلقات کو لے ڈوبی ہے۔
امریکی اخبار نے واشنگٹن اور نئی دہلی میں درجنوں اہم شخصیات کے انٹرویوز کی بنیاد پر رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صد ر کو نوبیل امن انعام کے لیے نامزد نہ کرنے کے سبب بھی ڈونلڈ ٹرمپ اور نریندر مودی تعلقات میں تناؤ بڑھا۔
رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے 17 جون کو بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کو فون کیا اور پاک بھارت جنگ رکوانےکی بات فخریہ انداز میں کہی۔
ٹرمپ نے مودی کو بتایا کہ پاکستان نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کرنے والا ہے۔
ٹرمپ چاہتے تھے کہ مودی بھی انہیں نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کریں۔
دوسری طرف مودی نے ٹرمپ کو بتایا کہ امریکی مداخلت کاجنگ بندی سے تعلق نہیں۔
مودی کا دعویٰ تھا کہ معاملہ بھارت اور پاکستان نے براہِ راست حل کیا تھا۔
اخبار کے مطابق ٹرمپ مودی تنازع بھارت و امریکا تجارتی بات چیت پر بھی اثر انداز ہوا۔