• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور ایشیا کپ ملتوی ہونے کے بعد حکمت عملی بنانا شروع کر دی ۔

چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان کا کہنا ہے کہ کئی ممالک کے ساتھ بات چیت جاری ہے، پاکستان ٹیم کے پاس اب خاصا وقت ہو گا، حالات کی بہتری کا انتظار ہے۔

وسیم خان نے کہا کہ ہماری طرح دوسرے ممالک بھی پاکستان آنے سے قبل یہاں کے حالات کا جائزہ لیں گے، جنوبی افریقہ مختصر دورانیے کی سیریز کھیلنے کے لیے جانے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا ہوا ہے۔

چیف ایگزیکٹو نے بتایا کہ جنوبی افریقہ بورڈ کے ساتھ کئی معاملات پر بات ہو رہی وہاں بھی حالات بہتر نہیں ہیں۔

تازہ ترین