لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں راولپنڈی کی تحصیل ٹیکسلا میں لڑکا بن کر لڑکی سے شادی کرنے کے کیس میں عاصمہ بی بی عرف علی آکاش پیش نہ ہوا۔
کیس کی سماعت لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس صداقت علی خان نے کی۔
عدالتِ عالیہ نے عاصمہ بی بی عرف علی آکاش کی عدم حاضری پر شدید برہمی کا اظہارکیا۔
علی آکاش کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عاصمہ بی بی عرف علی آکاش کورونا وائرس کا مشتبہ مریض ہے اس لیے عدالت میں حاضر نہیں ہو سکتا۔
یہ بھی پڑھیئے: لڑکا بن کر لڑکی سے شادی، میڈیکل ٹیسٹ کاحکم
لاہورہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نےعلی آکاش عرف عاصمہ بی بی کی کورونا کی رپورٹ طلب کر لی
عدالت نے حکم دیا کہ فریقین اپنے موکلان کو پیش کریں جس کے بعد عدالت نے سماعت 24 جولائی تک ملتوی کر دی۔
پراسیکیوٹر نے علی آکاش عرف عاصمہ بی بی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی استدعا مسترد کردی۔