کراچی( اسٹاف رپورٹر) جامعہ کراچی کے مارننگ وایوننگ کے وہ طلبہ جو موجودہ اور گزشتہ سیمسٹرز کی فیس جمع کرانے سے قاصر رہے ہیں،ان کی سہولت کے لئے جامعہ کراچی نے لیٹ فیس میں کمی اور ختم کرنے کا اعلان کیا ہے، موجودہ سیمسٹر کی تمام لیٹ فیس ختم کردی گئی ہے جبکہ تمام گزشتہ سیمسٹرز کی لیٹ فیس میں 50 فیصد کمی کردی گئی ہے، طلبہ29جولائی 2020 ء تک جامعہ کراچی آئے بغیر مختلف طریقہ کارسے فیس جمع کراسکتے ہیں، طلبہ تمام ایچ بی ایل بینک برانچز پر فیس جمع کرسکتے ہیں جبکہ اس کے علاہ ایچ بی ایل کی انٹرنیٹ بینکنگ،موبائل ایپ اور کنیکٹ ایپ کے ذریعے آن لائن فیس جمع کراسکتے ہیں۔علاوہ ازیں ایچ بی ایل کی کنیکٹ ایجنٹ شاپ پر جاکر بھی فیس جمع کرائی جاسکتی ہے، سندھ بینک کی تمام برانچز میں بھی فیس جمع کرائی جاسکتی ہے۔