• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مطیع اللہ جان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں، شبلی فراز

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ مطیع اللہ جان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مطیع اللہ جان کی بخیروعافیت واپسی ہوئی، ہم سب ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔

سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور ان کی حکومت میڈیا کی آزادی، صحافیوں کی بہتری اور سازگار ماحول کا پختہ عزم رکھتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آزاد اور ذمہ دار صحافت کے فروغ کے لیے کوشاں رہیں گے۔ 

تازہ ترین