• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف خواجہ برادران کی بریت پر اللّٰہ کے شکر گزار

اپوزشن لیڈر اور مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف کا کہنا ہے کہ خواجہ برادران کی بریت ہوئی ہے شکر الحمد اللہ۔

لاہور ہائیکورٹ میں شہبازشریف کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی، شہباز شریف کمرہ عدالت میں رش کے باعث بار کے صدر کے کمرہ میں پہنچ گئے۔

بار روم میں جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ خواجہ برادران سے متعلق سپریم کورٹ نے تفصیلی فیصلہ لکھا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ اس وقت قانون دانوں میں گھرا ہوں، کورونا پر حکومتی اقدامات پر سیاسی گفتگو سیاستدانوں میں کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ نیب کے سات تفتیشی افسران نے تفتیش کی، تفتیشی افسران نے مزید کچھ نہیں پوچھنا مگر پھر بھی بلایا جارہا ہے،۔

شہباز شریف نے اپنی گفتگو میں کہا کہ میں بیماری کی پرواہ کیے بغیر لندن سے پاکستان آیا اور پھر نیب کی انکوائریاں اور عدالت کی پیشیاں بھگتیں۔

شہباز شریف کی منی لانڈنگ کیس میں عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے کیس کی سماعت میں 17 اگست تک توسیع کردی۔

عدالت نے کیس کی سماعت سے معذرت کر لی اور کیس دوسرے بنچ کے سامنے لگانے کی ہدایت کر دی۔

اس حوالے سے جسٹس شہرام سرور چوہدری نے کہا کہ شہباز شریف کے وکیل اعظم نذیر تارڑ سے تعلق کی بنیاد پر یہ سماعت نہیں کر سکتا۔ 

تازہ ترین