• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کلبھوشن اور احسان اللّٰہ احسان کو بھی این آر او دیا گیا: بلاول بھٹو زرداری


پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو اور طالبان رہنما احسان اللّٰہ احسان کو بھی این آر او دیا گیا۔

قومی اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سینیٹ میں کلبھوشن کو ریلیف دینے کا معاملہ اٹھا تو آج آرڈیننس جاری کیا گیا۔

وزیرِ اعظم عمران خان کہتے رہے کہ میں کسی کو این آر او نہیں دوں گا، مگر جتنے این آر او عمران خان نے دیئے تاریخ میں کسی وزیرِ اعظم نے نہیں دیئے۔

انہوں نے کہا کہ تازہ ترین این آر او بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو دیا گیا ہے، مراد سعید کلبھوشن کا دفاع کرنے آئے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آج حکومت عالمی عدالت کو نہیں مان رہی، اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہم کلبھوشن کو این آر او دیں۔

انہوں نے کہا کہ احسان اللّٰہ احسان کو بھی این آر او دیا گیا، اس کی رہائی کا جواب آج تک ایوان میں نہیں دیا گیا، احسان اللّٰہ احسان کس کی قید میں تھا؟ کیسے گرفتار ہوا؟ اسے دوبارہ پکڑنے کے لیے کیا کیا جا رہا ہے؟

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف پریس کانفرنس یا تقریر کرو تو احسان اللّٰہ احسان کی طرف سے دھمکی آتی ہے۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

بلاول کو احسان اللّٰہ احسان کی دھمکی، حکومت وضاحت دے، پی پی

انہوں نے کہا کہ احسان اللّٰہ احسان نے ہماری جماعت کے ساتھ کیا کیا اس کا جواب نہ دیں، مگر اے پی ایس کے بچوں کا جواب تو دینا پڑے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیرِ اعظم نے اپنے کسی بیان میں دہشت گردوں کی مخالفت تک نہیں کی، جہانگیر ترین، بی آر ٹی، مالم جبہ، بلین ٹری، چینی چوروں کو این آراو دیا گیا، ہر چیز پر این آر او دیا جا رہا ہے۔

چیئرمین پی پی پی کا یہ بھی کہنا ہے کہ کہ سپریم کورٹ نے کہا کہ نیب سیاسی انجینئرنگ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، ایک نیا احتساب کا ادارہ بنائیں جو حکومت اور اپوزیشن سب کا بلا تفریق احتساب کرے۔

تازہ ترین