• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیلجیئم میں کورونا وائرس کے دوبارہ پھیلاؤ کے سبب حکومت نے ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا۔ اس بات کا اعلان آج بیلجئین وزیر اعظم نے نیشنل سیکیورٹی کونسل کے اجلاس کے بعد ایک پریس کانفرنس میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ بیلجیئم کے اکثر علاقوں میں کرونا کے پھیلاؤ میں دوبارہ اضافہ ہو رہا ہے اور اب اس کا شکار زیادہ تر 20 اور 30 سال کے نوجوان ہیں۔ اس لئے لاک ڈاؤن کے خاتمے کے پانچویں مرحلے کو ملتوی کیا جارہا ہے، لہٰذا اب تمام لوگ عام پبلک جگہوں پر ہر صورت ماسک پہنیں گے۔

اسی طرح عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ کم سے کم لوگوں سے ملیں جبکہ مساجد، سنیماؤں، میلے اور پبلک فنکشن میں بھی شامل افراد کی تعداد میں اضافہ ملتوی کردیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ بیلجیئم میں گذشتہ ہفتے کے مقابلے میں اس ہفتے کورونا پازیٹو کیسز میں تین گنا اضافہ ہوگیا ہے۔ 

تازہ ترین