• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’حلیمہ باجی ارطغرل سے کہو کہ یاسر کو ختم کردے‘

اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں حلیمہ سلطان کا مرکزی کردار ادا کرنے والی ترک اداکارہ اسریٰ بلجک کے ایک مداح نے اُن سے گزارش کی کہ وہ ارطغرل سے کہیں کہ وہ یاسر حسین کو ختم کردے۔

تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ’انسٹنٹ لالی ووڈ‘ نامی اکاؤنٹ کی جانب سے ایک فوٹو کولاج شیئر کیا گیا ہے جس میں ایک تصویر میزبان و اداکار یاسر حسین کی ہے جبکہ دوسری تصویر یاسر حسین کی اپنی انسٹاگرام اسٹوری کی ہے۔

یاسر حسین کی انسٹاگرام اسٹوری میں اسریٰ بلجک (حلیمہ سلطان) کی تصویر کے ساتھ اُن کے ایک مداح کا کمنٹ شیئر کیا گیا ہے، جس میں لکھا ہے کہ ’حلیمہ باجی یاسر حسین آپ سے بہت جلتا ہے، ارطغرل سے کہہ دو کہ اُسے ختم کردے۔‘


انسٹاگرام پر اپنی اسٹوری شیئر کرتےہوئے یاسر حسین نے ہنستے ہوئے لکھا کہ ’یہ بہت کیوٹ انسان ہے، اس ہی بہانے وہ پاکستان کو آئیں۔‘ (یاسر حسین نے ارطغرل کے لیے لکھا ہے کہ وہ مجھے مارنے کے بہانے پاکستان تو آئیں گے)

واضح رہے کہ کچھ روز قبل یاسر حسین ایک موبائل فون کمپنی کی جانب سے پاکستانی اداکاراؤں کی جگہ ارطغرل غازی کی ہیروئن اسریٰ بلجک (حلیمہ سلطان) کو برانڈ ایمبسیڈر بنانے پر پھٹ پڑے تھے۔

یاسر حسین نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں اسریٰ بلجک کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لوگوں سے سوال پوچھا تھا کہ آپ کو نہیں لگتا کہ پاکستانی برانڈ کی برانڈ ایمبسیڈر پاکستانی ہونی چاہیے؟

یہ بھی پڑھیے: یاسر حسین ترک اداکارہ کو پاکستانی برانڈ کی ایمبیسڈر بنانے پر پھٹ پڑے

انہوں نےاپنی ایک اوراسٹوری میں پاکستان کی تقریباً تمام بڑی اداکاراؤں اور ماڈلز کے نام لکھ کر کہا کہ کیا ماہرہ خان، صباقمر، سونیاحسین، منال خان، ایمن خان، امر خان، زارا نور عباس، ہانیہ عامر ، ثنا جاوید، یمنیٰ زیدی، ارمینا خان، سارہ اور حرامانی کوئی اس قابل نہیں کہ پاکستانی برانڈ کی برانڈ ایمبسیڈر بن سکے؟

آخر میں انہوں نے مزید لکھا تھا کہ پاکستانی اداکاراؤں کو سپورٹ کریں ، پاکستان زندہ باد۔ 

تازہ ترین