• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا فضل الرحمان کو اگلی بار سندھ سے الیکشن بھی لڑوادیں، ضمانت ضبط ہوگی، شہباز گل

وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گِل نے مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیاءالرحمان کی سندھ میں بطور ڈپٹی کمشنر تعیناتی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیرِاعلی سندھ کےنزدیک عدالتی احکامات کچھ معنی نہیں رکھتے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مولانا فضل کو اگلی بار سندھ سے الیکشن بھی لڑوادیں، ان کی ضمانت ضبط ہوگی۔

یہ بھی پڑھیے: فضل الرحمان کے بھائی کراچی میں ڈپٹی کمشنر تعینات

ڈاکٹرشہباز گِل نے مزید کہا کہ یہ ہے مک مکا کی وہ سیاست جس کیلئے یہ سارے سر دھڑ کی بازی لگا رہے ہیں۔

شہباز گل نے مزید کہا کہ ذاتی فوائد اور ’’لے دے کی سیاست‘‘ بلاول بھٹو کو زرداری صاحب سے وراثت میں ملی ہے۔

واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان کے بھائی کو کراچی کے ضلع وسطی کا ڈپٹی کمشنر تعینات کردیا گیا۔ سندھ حکومت نے ضیا الرحمان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے مولانا فضل الرحمان کے بھائی کی تعیناتی کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کا بھائی ہونا کوئی جرم نہیں ہے۔

وزیر اطلاعات سندھ کا مزید کہنا ہے کہ ضیاء الرحمان کی تعیناتی ایک مکمل انتظامی معاملہ ہے۔

تازہ ترین