• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسی بھی غیر ملکی کو ملک کیساتھ کھیلنے کاکوئی حق نہیں،اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے امریکی شہری سنتھیا ڈی رچی کو ملک بدر کرنے کے کیس میں وزارت داخلہ کو رپورٹ پر نظرثانی کی ہدایت کردی ہے۔عدالت نے کہا کہ کسی بھی غیرملکی کو ملک کے ساتھ کھیلنے کا کوئی حق نہیں، گزشتہ روز سماعت کے دوران سنتھیا رچی اپنے وکیل کے ساتھ جبکہ درخواست گزار کی جانب سے لطیف کھوسہ اور وفاق کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق کھوکھر عدالت میں پیش ہوئے۔طارق کھوکھر نے کہاکہ آخری سماعت پر وزارت داخلہ کا جواب جمع کرچکا ہوں ،سنتھیا ڈی رچی کے پاس 31 اگست تک پاکستان کا ویزہ ہے۔لطیف کھوسہ نے کہاکہ عدالت کے حکم پر عمل نہیں کیاگیا، سیکرٹری داخلہ نے اپنا مائنڈ اپلائی ہی نہیں کیا،سنتھیا رچی کے خلاف ایف آئی اے میں مقدمات چل رہے ہیں ، ووٹرنہ ہونے کے باوجود سیاسی معاملات میں الجھ رہی ہیں ، امریکی خاتون پاکستانی شہری نہیں تو سرکاری اداروں کے ساتھ کام کیسےکیا۔ چیف جسٹس نے کہا ایک غیر ملکی یہاں آئی ہے اور انہوں نے بڑے سنگین الزامات لگائے۔

تازہ ترین