• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملائشیا میں کام کرنیوالے 18 پائلٹس کے لائسنس درست قرار دیدیئے

 ملائشیا میں کام کرنیوالے 18 پائلٹس کے لائسنس درست قرار 


لاہور (نمائندہ جنگ)پاکستانی پائلٹس کے مشکوک لائسنس کا معاملہ ،پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملائشیا میں کام کرنے والے 18 پائلٹس کے لائسنس کودرست قرار دے دیا۔گزشتہ روز سول ایوی ایشن اتھارٹی آف ملائشیا نے تمام گراؤنڈ کئے گئے پاکستانی پائلٹس کو بحال کردیا،سی اے اے ایم نے 18 پاکستانی پائلٹس کے لائسنس کی تصدیق کے لئے سی اے اے حکام کو خط لکھا تھا،چیف ایگزیکٹو آفیسر سول ایوی ایشن اتھارٹی آف ملائشیا نے پائلٹس بحالی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔  

تازہ ترین