جنوبی پنجاب کے شہر ملتان کی تحصیل شجاع آباد میں 5 سالہ بچی سے مبینہ طور پر زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم سجاد نے گزشتہ روز 5 سالہ بچی نور بی بی کو مبینہ طور پر ویرانے میں لے جار کر زیادتی کا نشانہ بنایا تھا اور بچی کو تشویش ناک حالت میں چھوڑ کر فرار ہو گیا تھا۔
ملزم کے خلاف تھانہ سٹی شجاع آباد میں مقدمہ درج کر کے بچی کا میڈیکل کروایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: چونیاں، 3 سالہ بچی سے زیادتی کا ملزم گرفتار
پولیس کی جانب سے ملزم سجاد کو آج گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ اصل حقائق متاثرہ بچی کی میڈیکل رپورٹ سامنے آنے پر ہی منظرِ عام پر آئیں گے۔