• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپ بالکل ٹیلر سوئفٹ جیسی دکھتی ہیں

پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی اداکارہ مہوش حیات کو ایک مداح کی جانب سے امریکی گلوکارہ ٹیلر سوفٹ کا ہمشکل قرار دے دیا گیا ہے۔

پاکستان کی خوبصورت اداکارہ مہوش حیات سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتی ہیں ، وہ ا پنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے سمیت سماجی اور معاشرتی مسائل پر بھی بات کرتی رہتی ہیں ۔


مہوش حیات کی جانب سے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر کی گئی ہے  جس میں وہ نہایت خوبصورت لگ رہی ہیں، مہوش سفید لباس میں ملبوس ہیں اور ساتھ میں اُن پر لال لپ اسٹک بھی خوب جچ رہی ہے۔

مہوش حیات نے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’صبح ایسے جاگیں،‘ مہوش کی اس تصویر کی پاکستان شوبز انڈسٹری کے بھی کئی ستاروں نے تعریف کی۔

مہوش کی تصویر پر اُن کے مداحوں کی جانب سے بھی ملے جلے کمنٹس کیے گئے جن میں تعریفیں زیادہ تھیں جبکہ چند مداحوں نے دلcسپ اور تنقیدی کمنٹس بھی کیے ۔

مہوش حیات کے ایک مداح کا کہنا تھا کہ وہ بالکل امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ جیسی دکھ رہی ہیں۔

ایک انسٹاگرام صارف کی جانب سے کہا گیا کہ ایسے جاگنا امیروں کے چونچلے ہیں ، وہ اٹھتے ہیں تو 15 منٹ تک اُنہیں یہی معلوم نہیں ہوتا ہے کہ وہ کہاں موجود ہیں ۔


تازہ ترین