• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گندم، گنا پیدا کرنیوالے ملک میں چینی اور آٹے کا بحران ہے، سراج الحق


امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان گندم اور گنا پیدا کرنے والا ملک ہے لیکن یہاں چینی اور آٹے کا بحران ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں سراج الحق نے کہا کہ پاکستان دنیا میں گندم پیدا کرنے والا پانچواں اور گنا پیدا کرنے والا ساتواں بڑا ملک ہے، جس میں چینی اور آٹے کا بحران ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت مافیاز کی حکومت ہے، مافیاز کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوتی کیونکہ یہ مافیا الیکشن میں جماعتوں پر پیسا لگاتی ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ کراچی میں لوڈشیڈنگ اور اووربلنگ کا مسئلہ ہے جبکہ شہر میں بارش سے نمٹنے کےلیے کوئی نظام نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ صدر پاکستان کا تعلق بھی کراچی سے ہے لیکن وہ کام نہیں ہورہا۔

سراج الحق نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کشمیر کے مسئلے پر تقریر کرتے ہیں، بھارتی جاسوس کلبھوشن جادیو کے ساتھ نرمی کی مذمت کرتے ہیں، حکومت اُسے رہا نہیں کرسکتی کیونکہ وہ پاکستانیوں کا قاتل ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ایک ہفتے میں 17 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا

انہوں نے کہا کہ 4 اگست کو جماعت اسلامی کشمیر کی آزادی کےلیے نیشنل ایکشن پلان بنائے گی جبکہ 5 اگست کو یوم سیاہ منایا جائےگا۔

امیر جماعت اسلامی نے یہ بھی کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت ملک میں بحران لے کر آئی۔

تازہ ترین