پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی-مینگل) کے سربراہ سردار اختر مینگل نے ملاقات کی ہے۔
زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں سیاسی صورتِ حال پر بات چیت ہوئی۔
بی این پی مینگل کی جانب سے آغا حسن، میر حمل کلمتی جبکہ پیپلز پارٹی کی جانب سے فرحت اللّٰہ بابر، نیّر بخاری اور مصطفٰی نواز کھوکھر ملاقات میں موجود تھے۔
واضح رہے کہ اس قبل یہ اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے بی این پی مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل سے رابطہ کیا تھا۔
ذرائع نے بتایا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری نے سردار اختر مینگل سے ملاقات کے لیے وقت مانگا تھا۔