• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لڑائی کے جرم میں گرفتار مرغا ضمانت کا منتظر

گھوٹکی میں مرغا لڑوانے والا مالک مرغا سمیت گرفتار ہوا مالک نے اپنی ضمانت تو کروالی لیکن مرغا گزشتہ آٹھ مہینے سے ضمانت کا منتظر ہے۔

میرپور ماتھیلو کے قریب جروار میں مرغوں کی لڑائی پر جوا کھیلنے کے الزام میں پولیس نے مالک اور مرغے کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا تھا۔

مرغے کی دیکھ بھال پر مامور اہلکاروں کے لیے مرغا دردِ سر بن چکا ہے۔

پولیس اہلکار ہر وقت اس خوف سے مرغے پر نظر رکھے ہوئے ہیں کہ کہیں کوئی جانور مرغے کو کھا نہ جائے۔

پولیس کو مرغے کی دیکھ بھال کے ساتھ ساتھ اس کی خوراک کا بھی خیال رکھنا پڑتا ہے۔

عدالت میں پیشی کے دوران ہر سماعت پر مرغے کو بھی عدالت میں پیش کیا جاتا ہے۔

تازہ ترین