قصور پولیس میں کرپشن اور منشیات فروشوں کی پشت پناہی کرنے والے 11 اہلکاروں کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا۔
ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت کے مطابق برطرف کیے گئے اہلکاروں میں ایک سب انسپکٹر، پانچ اے ایس آئی اور پانچ کانسٹیبل شامل ہیں۔
انھوں نے بتایا کہ اس کے علاوہ فرائض میں غفلت برتنے، کرپشن اور ناقص تفتیش کرنے پر 15 اہلکاروں کو سروس کی ضبطگی، جرمانوں اور انکریمنٹ روکنے کی سزائیں دی گئی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ رواں ماہ اچھی کارکردگی دکھانے والے پولیس ملازمین میں 11 لاکھ روپے کیش انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔