• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وہاڑی: پولیس کا ملزم پر سرعام تشدد، ویڈیو وائرل


وہاڑی میں ہتھکڑی لگے ملزم پر پولیس کی موجودگی میں سر عام تشدد کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اے ایس آئی عاصم گلریز کو معطل کردیا گیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اے ایس آئی عاصم گلریز اپنے ساتھی کی مدد سے ملزم پر تشدد کروارہا ہے۔

ڈی پی او احسان اللہ چوہدری نے اے ایس آئی کو فوری طور پر معطل کرکے ڈی ایس پی میلسی نعیم عباس کو انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم فلک شیر کے خلاف منشیات فروش کرنے کا مقدمہ درج ہے ۔

تازہ ترین