• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

عمارتوں کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے ’’سپر سفید‘‘ رنگ

اس ترقی یافتہ دور میں ماہرین حیران کن چیزیں متعارف کروارہے ہیں ۔حال ہی میں امریکی سائنس دانوں نے ایک ایسا سفید رنگ تیار کیاہے جو سورج سے آنے والی روشنی اور حرارت کی 98 فی صد مقدار کو منعکس کرتا ہے ۔اگر یہ رنگ کسی عمارت پر کیا جائے تو وہ شدید گرمی میں بھی اندر سے ٹھنڈی رہ سکتی ہے ۔عمارتوں پر کیے جانے عام سفید رنگ میں سورج کی روشنی کا 85فی صد تک منعکس کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے یعنی وہ سورج کی 15 فی صد روشنی اور حرارت جذب کرلیتی ہیں۔ 

یہ چیز انہیں شدید گرم موسم میں گرم کردیتی ہے ،جس کے نتیجے میں یہ عمارتیں اندر سے بھی اچھی خاصی گرم ہوجاتی ہیں اور انہیں ٹھنڈا کرنے کےلیے ایئر کنڈیشننگ کے انتظامات ضروری ہوجاتے ہیں۔گرچہ اس مسئلے کا حل ماہرین نے ’’ٹیٹانیم آکسائیڈ‘‘ نامی ایک مادّے کی شکل میں تلاش کر لیا ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین