صوبائی وزیر ناصر شاہ کاکہنا ہے کہ میں اپنے پڑوسی وسیم اکرم کو دعوت دیتا ہوں میرے ساتھ شہر کا دورہ کریں،شہر کی سڑکوں کا جائزہ لیں اور دیکھیں کس طرح پانی کا نکاس کیا گیا ہے۔
ناصر شاہ نے اپنے ایل بیان میں کہا کہ وسیم اکرم، اگر آپ مخلص ہیں تو شہر کا دورہ ضرور کریں گے ، اگر آپ نے سنی سنائی باتوں پر بیان دیا ہے تو آپ سے زیادہ غیر ذمہ دار کوئی نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ وسیم اکرم کے غیر ذمہ دارانہ بیان نے عوام کو مایوس کیا ہے۔
واضح رہے کہ سابق کپتان سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم بھی گزشتہ روز کی بارش پر اپنے ایک بیان میں شہر کی حالت پر غمزدہ نظر آئے اور کہا کہ شہر کو ایک بار پھر ڈوبا دیکھنے پر کوئی حیرت نہیں ہے۔
سوشل میڈیا پر پیغام میں وسیم اکرم نے سوال کیا کہ کیا بارش میں ڈوبے شہر کی یہ حالت ہمیں نیند سے جگانے کی گھنٹی ہے؟ کراچی میں نکاسی آب ایک حل طلب مسئلہ حل ہے۔ ہمیں اپنے خوبصورت شہر کو دوبارہ ٹھیک کرنا ہوگا۔