• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سراج الحق کی جمعہ کو ہفتہ وار تعطیل کا اعلان کرنے کی قرارداد پیش

سینیٹ اجلاس میں سراج الحق نے جمعہ کو ہفتہ وار تعطیل کا اعلان کرنے کی قرارداد پیش کردی ہے۔

چیئر مین سینیٹ نے سراج الحق کی قرارداد کا معاملہ ایڈوائزری کمیٹی کےسپردکردیا۔

وزیر مملکت علی محمد خان نے کہا کہ اسلام میں تو چھٹی کا کوئی تصور نہیں ہے، جبکہ نوازشریف دور میں معاشی نقطہ نظر کے تحت اتوار کو چھٹی کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

علی محمد خان نے کہا کہ دنیا کے زیادہ ترممالک میں اتوار کو چھٹی ہوتی ہے، جبکہ اگر جمعہ کو چھٹی کرتے ہیں تو جمعہ، ہفتہ، اتوار معاشی سرگرمیاں متاثر ہوتی ہیں۔

سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ اتوار کی چھٹی سے ہماری معیشت کیا بہتر ہوئی؟ جبکہ اکثر مسلم ممالک میں جمعہ کو چھٹی ہوتی ہے اور اکثر جمعہ کو خطبہ اور نماز راستہ میں ہونے کی وجہ سے رہ جاتی ہے۔

جاوید عباسی نے کہا کہ جمعہ کی نماز پڑھ کر رزق تلاش کرنے کا کہا گیا ہے، جبکہ اسلام میں کوئی پابندی کا تصور نہیں ہے۔

سینیٹر جاوید عباسی نے کہا کہ دنیا کے کاروبار ہفتے اور اتوار کو بند ہوتے ہیں۔

مشاہداللّٰہ نے کہا کہ جن ممالک سے ہماری معیشت منسلک ہے وہاں اتوار کو تعطیل ہوتی ہے۔

اجلاس میں اس وقت دلچسپ صورت حال پیدا ہوگئی جب چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا شیری رحمان کے ساتھ مکالمہ ہوا۔

چیئرمین سینیٹ نے شیری رحمان کو ایوان کی دادی کا نام دیتے ہوئے کہا کہ آپ ایوان کی دادی ہیں۔

جس کے جواب میں شیری رحمان نے ہنستے ہوئے کہا کہ آپ مجھے دادی کہنے کے معاملے پر ایوان میں ووٹنگ کرالیں۔

تازہ ترین