• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زیادہ بارش ہوئی تو زیادہ پانی آیا اور اپنے ساتھ کئی لاشیں لے گیا،معاون خصوصی وزیر اعظم

راولپنڈی (جنگ نیوز،اے پی پی )وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی نالائق قیادت نے کراچی کو ڈبو دیا۔ایک بیان میں شہباز گل نے کہا کہ زیادہ بارش ہوئی تو زیادہ پانی آیا اور اپنے ساتھ کئی لاشیں لے گیا،انہوں نے کہا کہ پرچی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پراُمید ہیں کہ لوگ انہیں پاکستان ڈبونے کا موقع بھی دیں گے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو زرداری، آپ کی نااہلی کی قیمت سندھ کے عوام اپنی جانیں دے کر ادا کررہے ہیں۔

تازہ ترین