• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ ہانیہ عامر کی جانب سے عوام کو ’جیو اور جینے دو‘ کا مشورہ دیا گیا ہے ۔

پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر اور گلوکار عاصم اظہر کافی عرصے سے ایک ساتھ ہیں اور شوبز انڈسٹری کی ہر پارٹی اور شادی میں ایک ساتھ نظر آتے رہے ہیں۔

ہانیہ اور عاصم کے مداحوں کا ماننا تھا کہ یہ دونوں مستقبل کے ساتھی ہیں جبکہ حال ہی میں ہانیہ عامر کی جانب سے عاصم اظہر کو اپنا دوست قرار دیئے جانے اور عاصم کی تصاویر اپنے سوشل میڈیا سے ہٹائے جانے پر عوام اور مداحوں کی جانب سے ہانیہ عامر پر کافی تنقید کی جا رہی ہے ۔


سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ہانیہ عامر کی تقریباً ہر پوسٹ پر اُن کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ، لگتا ہے اسی تنقید کے سبب ہانیہ عامر نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ کسی کی ذات یا کسی کے معاملات پر تبصرہ نہ کریں ۔

ہانیہ عامر نے ایک ٹی وی شو میں اپنے انٹرویو کے دوران عوام کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’کسی کے بارے میں تبصرہ نہ کریں، کسی کو نہیں معلوم کون کیسے حالات سے گزر رہا ہے، سب اپنے حالات اور اپنے معاملات بہتر جانتے ہیں۔‘

انہوں نے کہا کہ ’خود کے معاملات پر بھی کسی کو جواز پیش نہ کریں اور نہ کسی کو موقع دیں کہ وہ آپ کو بتائے کہ آپ اچھے ہیں یا برے ہیں۔‘

ہانیہ کا کہنا تھا کہ ’ وہ اچھی ہیں یا بری ہیں اُنہیں معلوم ہے، اُنہیں ضرورت نہیں ہے کہ اُنہیں کوئی بتائے کہ وہ اچھی ہیں یا وہ کیسی لگتی ہیں ، وہ اچھی ہیں اُنہیں معلوم ہے ۔‘

اُن کا مزید کہنا تھا کہ لوگو ں کے تبصروں کو اپنی زندگی میں زیادہ اہمیت نہ دیں، ہر انسان کو خود اعتماد ہونا چاہیے اور خود کے ساتھ سچے رہیں اور بس اپنے اللّٰہ پریقین رکھیں۔

تازہ ترین