• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چلاس، پولیس پر فائرنگ، 5 سی ٹی ڈی اہلکار اور دو شہری شہید

چلاس، پولیس پر فائرنگ، 5 سی ٹی ڈی اہلکار اور دو شہری شہید


بفہ ، کراچی (نمائندہ جنگ) گلگت بلتستان کے علاقے چلاس میں سی ٹی ڈی پولیس (انسدادِ دہشت گردی پولیس)کے چھاپے کے دوران فائرنگ سے 5اہلکاروں اور دوشہریوں سمیت 7افراد جاں بحق ہوگئے ، واقعہ چلاس کے گاؤں ’’رونئی‘‘ میں اس وقت پیش آیا سی ٹی ڈی کےاہلکاروں نے مطلوب ملزمان کی گرفتاری کیلئے ایک گھر پر چھاپہ مارا۔

ایس پی دیامر شیر خان نے بتایا کہ جگلوٹ تھانہ کو مطلوب اشتہاری ملزمان کی رونئی کے ایک گھر میں موجود گی کی اطلاع پر کاو نٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ کی چھاپہ مار ٹیم نے آپریشن کیا، اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 5پولیس اہلکار شہیداور 4زخمی ہوگئے۔

شہید پولیس اہلکاروں کی میتیں چلاس اسپتال پہنچا دی گئی ہیں جن میں SIPسہراب خان، FCضیا ، FCجنید کریم ، FCغلام مرتضی اور FCاشتیاق احمد جبکہ زخمی پولیس اہلکاروں میں IPنبی ولی خان ، FCمحمد علی ، FCہدایت کریم،FCشان محمد شامل ہیں دیگر جاں بحق افراد میں بشارت اور اظہار اﷲ شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس واقعہ کی تفتیش کر رہی ہے مزید حقائق منظر عام پر لائے جائینگے،پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر لی ہے، ملحقہ آبادیوں اور مشکوک جگہوں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔

دریں اثناء جاں بحق اظہار اﷲ کے حق میں شہریوں نے احتجاج کرکے شاہراہ قراقرم پر نعش رکھ کر دھرنا دیدیا ، مظاہرین کا کہنا تھاکہ اظہار اﷲ نمل یونیورسٹی کا طالبعلم ہے اس کا دہشتگردی سے کوئی واسطہ نہیں ۔

تازہ ترین