خلیجی ریاست سعودی عرب میں تیز بارشوں کے سبب عسیر ریجن کی وادی عبلا میں سیلاب آگیا تھا جس کے نتیجے میں وادی کے درجنوں افراد متاثر ہوئے۔
سیلاب میں بہہ جانے کے باعث ایک شخص، بچی اور ایک خاتون لاپتہ ہوگئے تھے، ریسکیو اہلکاروں نے بچی اور ڈوبنے والے شخص کی لاش تو گزشتہ روز برآمد کرلی تھی تاہم خاتون کی لاش آج برآمد کی گئی ہے۔
متوفین کی لاشیں تلاش کرنے میں شہری دفاع نے امدادی ٹیموں کی علاوہ تمام ضروری آلات کا بھی استعمال کیا، ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے لیے تینوں افراد کی لاشیں متعلقہ محکمے کے حوالے کردی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ مختلف شہروں میں بارشوں نے تباہی مچا دی تھی، کئی افراد سیلابی پانی میں بہہ کر جاں بحق ہوئے تھ