• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا کو شکست دینے والی ایشوریا مداحوں کی شُکرگزار

عالمی وبا کورونا وائرس کو شکست دینے والی بھارتی فلم اسٹار ایشوریا رائے بچن نے مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایشوریا رائے بچن نے ایک تصویر پوسٹ کی جس میں اداکارہ اور اُن کی بیٹی ارادھیا بچن منفرد انداز میں اپنے چاہنے والوں کا شکریہ ادا کرتی نظر آرہی ہیں۔



تصویر پوسٹ کرتے ہوئے ایشوریا رائے بچن نے لکھا کہ ’میں اُن تمام لوگوں کی شُکرگزار ہوں جنہوں نے اس مشکل گھڑی میں ہماری جلد صحتیابی کے لیے دُعا کی اور ہمارے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔‘

ایشوریا نے لکھا کہ ’میں آپ سب کے مثبت ردعمل اور سپورٹ کے لیے ہمیشہ آپ کی مقروض رہوں گی۔‘

بھارتی فلم اسٹار نے صرف 10 گھنٹے قبل ہی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر یہ پوسٹ شیئر کی ہے جسے اب تک 4 لاکھ 19 ہزارسے زائد صارفین لائک کرچکے ہیں۔

اس سے قبل ابھیشیک بچن نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر مداحوں کو ایشوریا رائے بچن اور بیٹی ارادھیا بچن کی صحت کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا تھا۔

ابھیشیک بچن نے اپنے ٹوئٹ میں مداحوں کی جانب سے جاری کیے گئے دُعائیہ پیغامات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ایشوریا رائے بچن اور ارادھیا بچن کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا ہے جس کے بعد اُن دونوں کو اسپتال سے ڈسچارج کرکے گھر منتقل کردیا گیا ہے۔

بھارتی اداکارنے اپنی اور امیتابھ بچن کی صحت کے بارے میں بتاتے ہوئے لکھا تھا کہ وہ اور اُن کے والد طبی عملے کی زیرِ نگرانی اسپتال میں ہی زیرِ علاج ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ہی امیتابھ بچن، ابھیشیک بچن، ایشوریا رائے بچن اور اردھیا بچن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا تھا جبکہ جیا بچن کورونا سے محفوظ رہیں تھی۔

تازہ ترین