• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خوشی ہے 10 لاکھ نوجوان ٹائیگر فورس کا حصہ بنے، عثمان ڈار

وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ انہیں خوشی ہے 10 لاکھ نوجوان ٹائیگر فورس کا حصہ بنے۔

معاون خصوصی عثمان ڈار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے ٹائیگر فورس ڈے منانے کا فیصلہ کیا، مجھے خوشی ہےکہ 10 لاکھ نوجوان ٹائیگر فورس کا حصہ بنے، جس میں سے تین لاکھ نوجوانوں نے کورونا کے دوران خدمات دیں۔

عثمان ڈار نے کہا کہ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے ٹائیگر فورس کی رجسٹریشن کے لیے اپلی کیشن بنائی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے فیصلہ کیا کہ 9 اگست کو ٹائیگر فورس کے ساتھ شجرکاری کریں گے۔

واضح رہے کہ وزیر ا عظم عمران خان نے 9 اگست کو ملک بھر میں ٹائیگر فورس ڈے منانے کا اعلان کیا ہے، اس حوالے سے اُن کا کہنا تھا کہ 9 اگست کو ملک بھر میں شجرکاری کریں گے، ہر کسی کو شجرکاری میں حصہ لینا چاہیے۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں درخت لگانا دو وجہ سے ضروری ہے، پہلی وجہ آلودگی اور دوسری وجہ گلوبل وارمنگ ہے، آلودگی کی وجہ سے لوگوں کی صحت پر اثر پڑرہا ہے۔

اس کے علاوہ انہوں نے کہا تھا کہ ایک دن میں سب سے زیادہ درخت لگانے کا ریکارڈ قائم کریں گے جبکہ شجر کاری مہم میں خود بھی ٹائیگر فورس کا حصہ بنوں گا۔ 

تازہ ترین