• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ پنجاب کہیں نہیں جارہے، راجہ یاسر ہمایوں

وزیر ہائر ایجوکیشن پنجاب راجہ یاسر ہمایوں نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کہیں نہیں جار ہے، گورننس کو بہتر بنانے کی جانب ای خدمت سینٹر حکومت کا احسن اقدام ہے، اس سے رشوت آہستہ آہستہ ختم ہوجائے گی۔

وزیر ہائرایجوکیشن پنجاب نے لاہور میں ای خدمت مرکز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ای گورننس پچھلی حکومت کا ایک اچھا قدم تھا، جو اچھا کام ہے اس کو ہم آگے لیکر چل رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نالج پارک 25 سال کا منصوبہ ہے اس پر بھی جلد پیش رفت ہوگی، ہم میں سے کوئی بھی وزیراعلیٰ کا امیدوار نہیں، اور وزیر اعلیٰ عثمان بزادر کہیں نہیں جارہے۔

تازہ ترین