• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عثمان خالد بٹ نے اپنی شادی کیلئے عثمان مختار سے مدد مانگ لی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ ہفتے اداکارہ سارہ خان اور گلوکار فلک شبیر کی شادی کا چرچا سوشل میڈیا پر رہا اور اس چرچے میں اداکار عثمان مختار کا نام بھی آیا۔ ان کے متعلق کہا جانے لگا کہ وہ جس لڑکی کے ساتھ بھی ڈرامے میں کام کرتے ہیں اس کی شادی ہو جاتی ہے۔ اس بات کو لے کر عثمان مختار کو ٹرول کیا گیا اور اب اداکار عثمان خالد بٹ بھی عثمان مختار کو ٹرول کرنے والوں میں شامل ہو گئے ہیں۔ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق عثمان خالد بٹ نے سوشل میڈیا کے ذریعے عثمان مختار سے درخواست کی ہے کہ وہ ان کی شادی کروانے میں بھی مدد کریں۔اپنی ایک ٹویٹ میں عثمان خالد بٹ نے عثمان مختار کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ”عثمان بھائی، میرے ساتھ بھی کسی ڈرامے میں آ جاؤ، تاکہ میری بھی شادی ہو سکے۔“واضح رہے کہ عثمان مختار نے اس سے قبل ایک ڈرامے میں نیمل خاورکے ساتھ کام کیا تھا، جس کے فوری بعد اس کی شادی ہو گئی اور اگلے ڈرامے میں سارا خان کے ساتھ کام کیا اور ان کی شادی ہو گئی۔ اس پر سوشل میڈیا صارفین نے ہلچل مچادی کہ ”یہ بندہ جس لڑکی کے ساتھ ڈرامے میں کام کرتا ہے، اس کی شادی ہو جاتی ہے۔“

تازہ ترین