• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حنا جیلانی کو امریکن سوسائٹی آف انٹرنیشنل لاء ایوارڈ سے نواز دیا گیا

حنا جیلانی کو امریکن سوسائٹی آف انٹرنیشنل لاء ایوارڈ سے نواز دیا گیا


کراچی (نیوز ڈیسک) حنا جیلانی کو امریکن سوسائٹی آف انٹرنیشنل لاء ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ انسانی حقوق کمیشن پاکستان (ایچ آر سی پی) کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ حنا جیلانی کو امریکن سوسائٹی آف انٹرنیشنل لاء کے ذریعے 2020 کیلئے آنریری ممبر ایوارڈ دیا گیا ہے۔ وہ ایچ آر سی پی کے بانی ارکان میںسے ایک، سابق سیکریٹری جنرل اور اس وقت کونسل ممبر ہیں۔ حنا جیلانی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ وکیل ہیں جو پاکستان میں اور عالمی سطح پر اپنے اہم کاموں کی بدولت دنیا کے سب سے قابل احترام انسانی حقوق کے محافظوں میں شامل ہیں۔ ایچ آر سی پی کے مطابق وہ مختلف بین الاقوامی عہدوں پر خدمات انجام دے چکی ہیں جن میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے محافظوں کے نمائندے، دارفور سے متعلق بین الاقوامی کمیشن آف انکوائری کی ممبر، غزہ سے متعلق اقوام متحدہ کے فیکٹ فائنڈنگ مشن کی رکن وغیرہ کے عہدے شامل ہیں۔ ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی پی) نے  حنا جیلانی کو امریکن سوسائٹی آف انٹرنیشنل لاء کی طرف سے 2020   کا اعزازی ممبر شپ ایوارڈ ملنے پر مسرت کا اظہار کیا۔ 

تازہ ترین