• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عیدالاضحی، ملتان میں سکیورٹی، سمارٹ لاک ڈاؤن اور صفائی کے حوالے سے اجلاس

ملتان(سٹاف رپورٹر)عیدالاضحیٰ کے موقع پر سکیورٹی،کورونا وائرس ایس اوپیز،سمارٹ لاک ڈاؤن اور صفائی کے حوالے سے سرکٹ ہاؤس میں امن کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا،ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک اور سی پی او محمدحسن رضا خان نے اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں تمام مکاتب فکر کے علماء اور ممبران امن کمیٹی نے شرکت کی جب کہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز،سی ای او ویسٹ مینجمنٹ کمپنی بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نمازی گھر سے وضو کرکے اور ماسک لگا کر مساجد میں آئیں، نماز عید کے لئے کھلے گراؤنڈز اور مساجد کے صحن کا انتخاب کیا جائے۔ سی پی او محمد حسن رضا خان نے کہا کہ عید کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں گے۔علماء بیان،خطبہ اور دعاکادورانیہ20 منٹ سے کم رکھیں، سی ای او ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے کہا کہ اس عید پر ڈور ٹو ڈور آلائشیں اٹھانے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔
تازہ ترین