• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلینڈ ٹور کا فائدہ مستقبل میں ضرور ہوگا، وسیم خان

چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان نے مستقبل میں انگلینڈ کرکٹ بورڈ سےسیریز کے حوالے سے مذاکرات کا عندیہ دیتےہوئے کہا کہ فی الحال کوئی ڈیل نہیں مگر اس ٹور کا فائدہ مستقبل میں ضرور ہوگا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے دورے کو انگلینڈ میں بہت سراہا جارہا ہے، انہوں نے کہا کہ یقیناً مستقبل میں اس حوالے سے انگلینڈ کرکٹ بورڈ سے تبادلہ خیال بھی ہوگا۔

وسیم خان نے کہا کہ کھیلوں کی سرگرمیوں کی بحالی، معاشی اعتبار سے بھی ضروری ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ اب عالمی کرکٹ کے فیصلے کر رہا ہےْ

چیف ایگزیکٹو پی سی بی نے کہا کہ انگلینڈ سے موصول غیر جانبدارانہ فیڈ بیک کے مطابق تمام کھلاڑی اس دوران بھرپور ٹریننگ کر رہے ہیں اور ان کی توجہ صرف کرکٹ پر مرکوز ہے، جس پر ٹیم مینجمنٹ بہت خوش ہے۔

تازہ ترین