• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محلوں میں موجود مارکیٹوں اور دکانوں کو کھولا جائے گا، حماد اظہر

محلوں میں موجود مارکیٹوں اور دکانوں کو کھولا جائے گا، حماد اظہر


وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر کا کہنا ہے کہ پاکستان کے دیہات سمیت کمیونٹی اور محلوں میں موجود مارکیٹس اور دکانوں کو کھولا جائے گا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ دکانیں فجر سے شام 5 بجے تک کھلیں گی۔

انہوں نے کہا کہ ہارڈ ویئر اسٹورز، ٹائلز اور سیرامکس کی انڈسٹریز اور دکانوں کو بھی کھول دیا جائے گا۔

خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے ملک میں 9 مئی لاک ڈاؤن میں نرمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ ہم نے عقلمندی سے لاک ڈاؤن کھولنا ہے، اب لوگوں کی ذمے داری ہے کہ وہ ایس او پیز پر عمل کریں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اگر ایس او پیز پر عمل نہ کیا گیا اور کیسز بڑھے تو پھر لاک ڈاؤن کرنا پڑے گا، صوبوں کو پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے پر خدشات ہیں، پبلک ٹرانسپورٹ کھلنے سے عام آدمی کو فائدہ ہو گا۔

وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ  جتنے بھی فیصلے کر رہے ہیں ان کا مقصد انسانی زندگیاں ہیں، تمام فیصلے صوبوں کی مشاورت سے کیے جا رہے ہیں۔

تازہ ترین