مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ حج ایک عظیم عبادت اور اللّٰہ تعالیٰ کی رحمت و خوشنودی کا ذریعہ ہے۔
جاری کیے گئے ایک بیان میں مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں محمد شہباز شریف نے امتِ مسلمہ اور حجاج کرام کو حج کی مبارک باد دی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ حج اور سنتِ ابراہیمی اللّٰہ تعالیٰ کے خاص انعامات ہیں، یہ دن ہمیں اتحاد اور مل کر آگے بڑھنے کا درس دیتا ہے۔
شہباز شریف کا مزید کہنا ہے کہ سعودی عرب نے کورونا وائرس کی وباء کی مشکل صورتِ حال میں حج کے بہترین اقدامات کیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیئے:۔
شہباز شریف کی بلاول اور فضل الرحمٰن سے ٹیلی فون پر مشاورت
صدر مسلم لیگ نون اور اپوزیشن لیڈر نے اپیل کی ہے کہ حج کے موقع پر مسلم امہ کی سر بلندی، مسائل، وباؤں سے نجات کے لیے خصوصی دعا مانگی جائے۔