• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکی ہے، شہباز گل

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کہ پوزیشن بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکی ہے۔

پاکستان مسلم لیگ نون کی رہنما مریم اورنگزیب اور احسن اقبال کے بیانات پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ پوزیشن بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکی ہے، اس بوکھلاہت میں یہ ہر حربہ استعمال کر رہے ہیں۔

شہباز گل نے کہا کہ انہیں اپنا مال بچانےکی آخری کوشش بھی ناکام ہوتی دکھائی دے رہی ہے، مولانا اس بات کا اقرار کرچکے ہیں کہ اپوزیشن متحد نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کے ڈاکے بے نقاب ہونے پر ان کی چیخیں نکل رہی ہیں، یہ لوگ عمران خان پر بہتان بازی سے کچھ حاصل نہیں کرسکیں گے۔

اس کے علاوہ شہباز گل نے مزید کہا کہ قومی مفاد کے معاملات کے بدلے این آر او مانگا جا رہا ہے۔ 

تازہ ترین