• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیروز خان کا انسانیت سے متعلق پیغام

پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کے معرو ف اداکار فیروز خان کی جانب سے اُن کے مداحوں کے لیے ایک معنی خیز پیغام سامنے آیا ہے۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر فیروز خان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’سب سے پہلے ہم انسان ہیں اور اِسی وجہ سے ہمیں اشرف المخلوقات کہا جاتا ہے۔‘

فیروز خان نے لکھا کہ ’اسلام اُن لوگوں کے لیے اللّہ تعالیٰ کا نظم و ضبط ہے جو یقین رکھتے ہیں اور جن کا ایمان مضبوط ہے اور جن میں انسانیت ہے لہٰذا یہ بات یاد رکھیں کہ ہم انسان ہونے سے پہلے مسلمان نہیں ہوسکتے ہیں۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’ہمارا مذہب بھی ہمیں انسانیت کو درس دیتا ہے اسی لیے ہمیں اپنے اندر لازمی انسانیت پیدا کرنی چاہیے۔‘

آخر میں اُنہوں نے لکھا کہ ’دوسروں کے ساتھ گلاب جیسا خوبصورت رویہ رکھو اور ایک اچھا انسان بن کر رہو۔‘

واضح رہے کہ فیروز خان کی شوبز انڈسٹری میں بھی واپسی ہوگئی ہے، فیروز خان جلد زارا نور عباس کے ساتھ ٹیلی فلم میں دکھائی دیں گے۔

عید الاضحیٰ پر ریلیز ہونے والی ٹیلی فلم میں فیروز خان کے ہمراہ زارا نور عباس ہوں گی، فلم کے ہدایت کار احسن تالش ہوں گے جس کی دیگر کاسٹ میں اداکارہ صباء فیصل، جاوید شیخ اور میزنا وقاص بھی ہوں گی۔

یاد رہے کہ رواں برس مارچ کے مہینے میں معروف اداکار فیروز خان نے شوبز چھوڑ کر ’اسلام کی خدمت‘ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

تازہ ترین