• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معروف صنعتکار نے حذیفہ کے تعلیمی اخراجات اٹھا لیے

ملتان کے معروف صنعتکار خواجہ جلال الدین رومی نے  شربت کی ریڑھی پر کام کرنے والے حذیفہ کے تعلیمی اخراجات اٹھانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

تاجرجلال الدین رومی نے کہا کہ حذیفہ کی تمام تعلیمی ضروریات پوری کی جائیں گی۔

کمشنر شان الحق نے کہا کہ حذیفہ کی محنت و حوصلہ دیگر طالب علموں کیلئے مشعل راہ ہے۔

واضح رہے کہ پانچویں کلاس سے شربت کی ریڑھی پر کام کرنے والے حذیفہ نے گذشتہ سال ملتان بورڈ کے میٹرک کے امتحانات میں 1100 میں سے ایک ہزار 50 نمبر حاصل کیے تھے۔

جیو نے گزشتہ روز حذیفہ کی ریڑھی پر شربت بیچتے ہوئے رپورٹ نشر کی تھی

ملتان کے حذیفہ نے ثابت کردیا ہے کہ علم کا شوق کوئی رکاوٹ قبول نہيں کرتا اور ارادے بلند ہوں تو ہر منزل سر ہوسکتی ہے۔

حذیفہ کے والد کا انتقال ہوچکا ہے اور وہ گزشتہ 5 سال سے اپنی والدہ اور 4 چھوٹے بہن بھائیوں کی کفالت کا بوجھ بھی اٹھارہا ہے۔

میٹرک کے امتحان میں سائنس گروپ میں1100میں سے 1050 نمبر حاصل کرنے والا حذیفہ ملک اب اسکالرشپ پر نجی کالج سے پری میڈیکل کر رہا ہے۔

تازہ ترین