• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 20مریض انتقال کرگئے: مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں عالمی وبا کورونا سے متاثرہ مزید 20مریض انتقال کرگئے ہیں۔

مراد علی شاہ نے صوبے میں کورونا وائرس کی صورتحال پر دئیے گئے بیان میں بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 10 ہزار 842 نمونے ٹیسٹ کئے گئے، کورونا کے  498 نئے کیسز سامنے آئے، اب تک 7 لاکھ 48 ہزار 481 نمونے ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اب تک صوبے بھر میں ایک لاکھ 20 ہزار 896 کیسز ہوچکے ہیں، اب تک انتقال کرنے والے مریضوں کی تعداد 2 ہزار 209 ہو چکی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 689مریض صحتیاب ہوچکے ہیں، اس وقت 8454مریض زیر علاج ہیں۔

مراد علی شاہ نے بتایا کہ زیر علاج میں 7 ہزار 954 میں اور 12 آئسولیشن مراکز پر ہیں، آج 488مریض مختلف اسپتالوں مین زیر علاج ہیں، اس وقت 399مریضوں کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے، آج 67مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی میں 498نئے کیسز میں سے 261 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے، ضلع جنوبی 81، ضلع کورنگی 51اور ضلع شرقی 50 ، ضلع وسطی 31،ضلع ملیر اور ضلع غربی 24-24 کیسز ہیں۔

مراد علی شاہ نے بتایا کہ سکھر 38، شکارپور24، کشمور19،خیرپور میں 18 کیسز ہیں۔

شہید بینظیرآباد اور حیدرآباد14-14، بدین 10 کیسز ہیں، میرپورخاص اور گھوٹکی9-9، دادو اور جامشورو 8-8 کیسز ہیں، لاڑکانہ اور نوشہروفیروز7-7، جیکب آباد اور ٹھٹہ 4-4 اور سجاول میں 2 کیسز رپورٹ ہوئے۔

تازہ ترین