• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: 9 سالہ بچی کا کم وقت میں پیریاڈک ٹیبل بنانے کا عالمی ریکارڈ قائم

لاہور کی 9 سالہ نطالیہ نے کم وقت میں پیریاڈک ٹیبل بناکر گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔

نطالیہ نے ریکارڈ 2 منٹ 42 سیکنڈ میں مکمل کیا۔ 18جولائی کو نطالیہ نے بھارت کی کیمسٹری پروفیسر کا ریکارڈ توڑا۔

 نطالیہ نے کم عمری میں پیریاڈک ٹیبل بنانے کا ریکارڈ بھی حاصل کرلیا ہے۔

نطالیہ بائیوکیمسٹ بننا چاہتی ہے، نطالیہ کی والدہ شینا افضل نے بتایا کہ اس میں بچپن سےسائنس کا رجحان رہا، کورونا لاک ڈاؤن کے 40 دنوں کے دوران نطالیہ نے ٹیبل کے عناصر یاد کیے۔ 

انکا مزید کہنا تھا کہ گینز قوانین کے مطابق 4 ارکان نے اپنے سامنے میری بیٹی کا ریکارڈ بنتے دیکھا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ 29 جولائی کو گینز ورلڈ  ریکارڈ نے میری بیٹی کی کامیابی کااعلان کیا۔

تازہ ترین