آپ آف لائن ہیں
بدھ14؍ذی الحج1441ھ5؍اگست 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

کورونا کیسز میں کمی، پی آئی اے ملازمین کے اوقات کار تبدیل

کورونا کیسز میں کمی کے بعد قومی ایئرلائن پی آئی اے میں ملازمین کے اوقات میں تبدیلی  کردی گئی ہے۔

اسلام آباد سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق معطل کیا گیا بائیو میٹرک سسٹم بھی یکم اگست سے فعال کر دیا جائے گا۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ پی آئی اے نیٹ ورک میں بائیو میٹرک سسٹم 13 مارچ 2020 کو معطل کیا گیا تھا۔

وفاقی حکومت کی ہدایت کے مطابق اوقات کار میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اب پی آئی اے ملازمین پیر تا جمعہ صبح 9 سے شام ساڑھے 5 بجے تک ڈیوٹی کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید